تاریخ شائع کریں2013 19 September گھنٹہ 11:17
خبر کا کوڈ : 141066
حجۃ الاسلام سعید مہدوی :

مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کے صوبہ لرستان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے قرآن کریم کے سرسری مطالعے پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآنی دستورات پر عمل کو مسلمانوں کے درمیان ایک ثقافت میں تبدل ہونا چاہیے۔
مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ لرستان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ حجۃ الاسلام سعید مہدوی نے قرآنی انسٹی ٹیوٹس کے عہدیداروں کےاجتماع میں کہا ہے کہ معاشرے میں قرآنی ثقافت کی ترویج کو تمام مذہبی قرآنی اور ثقافتی سرگرمیوں کے سرفہرست ہونا چاہیے۔

انہوں نے معاشرے کے تمام افراد کے درمیان قرآنی دستورات پر عمل کی ثقافت کی ترویج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو قرآن کریم کے سرسری مطالعے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام مہدوی نے مزید کہا ہے کہ مسلمانوں کو فقط ظواہر قرآن پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ انہیں اس کے حقیقی مفہوم سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نےکہا ہےکہ قرآن کریم کی تعلیمات کو مسلمانوں کے زندگی میں رچ بس جانا چاہیے تاکہ وہ اس کی برکات سے استفادہ کر سکیں۔

صوبہ لرستان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے تلاوت قرآن اور اس میں غور فکر کرنے کو بہترین الہی توفیقات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآنی انسٹی ٹیوٹس کے عہدیداروں کو قرآنی نشستوں کے انعقاد کی نعمت پر شکر ادا کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdch-znz-23nkvd.4lt2.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ