تاریخ شائع کریں2013 10 September گھنٹہ 12:47
خبر کا کوڈ : 140278
بحرین :

بحرین کے شیعوں نے منہدم شدہ مساجد میں نماز جماعت ادا کی

تنا (TNA) برصغیر بیورو
بحرین کے شیعوں نے ان منہدم شدہ مساجد کے مقامات پر نماز جماعت ادا کی جنہیں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے منہدم کر دیا ہے۔
بحرین کے شیعوں نے منہدم شدہ مساجد میں نماز جماعت ادا کی

تقریب نیوز (تنا): بحرین کے شیعوں نے ان منہدم شدہ مساجد کے مقامات پر نماز جماعت ادا کی جنہیں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے منہدم کر دیا ہے۔ 

بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز میں مذہبی آزادی کے سربراہ شیخ میثم السلمان نے اس سلسلے میں کہا: خلیفی شہنشائیت کو مذہبی امتیازی سلوک اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہو گا۔ 

انہوں نے کہا: مساجد اور قبور کو منہدم کرنا عظیم جرم ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس کی مذمت کرنا چاہیے۔ 

شیخ میثم السلمان نے ابوصبیح قبرستان کو خراب کرنے اور اس ہر ہل چلانے کو بڑے جرائم میں سے قرار دیا اور اسے بحرینی باشندوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف جانا۔

https://taghribnews.com/vdcbzgb8wrhba5p.kvur.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ