تاریخ شائع کریں2013 29 August گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 139301
مولانا حیدر علوی :

شام پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اپنے ایک بیان میں تحریک اسلام پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کو بھی شام کے حالات پر سنجیدگی دکھانی چاہیے اور کسی حالت میں بھی غیر جانبدار نہیں رہنا چاہیے۔
شام پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا

تقریب نیوز (تنا): تحریک اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد حیدر علوی نے کہا ہے کہ شام پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا اور یہ حملہ خلیج میں جنگ کا باعث بن سکتا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکی اقدامات کا نوٹس لے، او آئی سی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے فی الفور شام کے دفاع کیلئے اقدامات کرے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ عراق اور افغانستان کے بعد اب شام پر حملہ دنیا کے امن کو باالخصوص اُمہ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوگا، ایران کے ساتھ پاکستان کو بھی شام کے حالات پر سنجیدگی دکھانی چاہیے اور کسی حالت میں بھی غیر جانبدار نہیں رہنا چاہیے۔ 

مولانا محمد حیدر علوی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل دنیا کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے، مسلم اُمہ اپنے دفاع کیلئے الگ سکیورٹی بلاک تشکیل دے، تاکہ مسلمانوں کے خون کی حفاظت کی جا سکے۔

https://taghribnews.com/vdcgzy9qqak9ww4.,0ra.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ