تاریخ شائع کریں2013 28 August گھنٹہ 11:02
خبر کا کوڈ : 139215
آیت اللہ مجتہد شبستری:

امام خامنہ ای کے حکم سے حرم حضرت زینب(ع) کے دفاع کے لیے تیار ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
آیت اللہ محسن مجتہد شبستری نے شام پر امریکہ کے احتمالی حملے کے بارے میں کہا کہ اگر امام خامنہ ای حکم دیں گے تو ہم روضہ حضرت زینب(س) کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امام خامنہ ای کے حکم سے حرم حضرت زینب(ع) کے دفاع کے لیے تیار ہیں

تقریب نیوز (تنا): آیت اللہ محسن مجتہد شبستری نے ایران کے صوبہ آذربائجان کے رضاکاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا: امام خامنہ ای کے حکم سے شام میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جب تک ہمارے بدن میں خون ہے حرم حضرت زینب(س) کا دفاع کریں گے۔ 

انہوں نے رضاکاروں کی دینی فعالیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں جاننا چاہیے کہ دشمن کا اصلی مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں کو انقلاب اور دین سے جدا کرنا ہے ہمیں اپنی دینی فعالیتوں کے ذریعے اپنے جوانوں کو دین کے ساتھ جڑے رکھنا چاہیے۔

https://taghribnews.com/vdca6on6m49neu1.zlk4.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ