تاریخ شائع کریں2013 23 August گھنٹہ 11:01
خبر کا کوڈ : 138797
عراق :

مسلم کشی پر پابندی کے حوالہ سے عراق کے شیعہ و سنی اوقاف کا معاھدہ

تنا (TNA) برصغیر بیورو
عراقی شیعہ وقف بورڈ کے نائب صدر نے مسلم کشی پر پابندی اور اسلامی اتحاد و یکجہتی کو تقویت کی غرض سے عراقی سنی وقف بورڈ کے ما بین ہونے والے معاہدہ کی خبر دی۔
مسلم کشی پر پابندی کے حوالہ سے عراق کے شیعہ و سنی اوقاف کا معاھدہ

تقریب نیوز (تنا): عراق کے شیعہ و سنی وقف بورڈ نے مسلم کشی پر پابندی اور اسلامی اتحاد و یکجہتی کو تقویت کی غرض سے عراقی سنی وقف بورڈ کے ما بین ہونے والے معاہدہ کی خبر دی۔

عراقی شیعہ وقف بورڈ کے نائب صدر علی الخطیب نے الغد پرس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا: عراق کے شیعہ و سنی وقف بورڈ نے عراق میں مسلم کشی پر پابندی کے حوالہ سے توافق نامہ امادہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمانوں میں اتحاد و برادری کی فضا کو تقویت دینے کی غرض سے اس توافق نامہ پر دستخط کی جائے گی۔

الخطیب نے واضح طور پر کہا: عراق کے شیعہ و سنی وقف بورڈ نے بھی شیعہ و سنی برادری کے درمیان مشترکہ نماز جمعہ ادا کرنے کی تاکید کی ہے۔

عراقی شیعہ وقف بورڈ کے نائب صدر نے قبائل پرستی سے دوری موجودہ حالات کی ضرورت جانا اور کہا: علمائے اسلام اسلامی مذاھب کو ایک دوسرے سے نزدیک کرنے کی غرض سے مختلف مذاھب اسلامی کی فقہ تطبیقی پر خاص توجہ دیں۔

https://taghribnews.com/vdceov8zfjh8xfi.dqbj.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ