تاریخ شائع کریں2013 22 August گھنٹہ 11:35
خبر کا کوڈ : 138754
تہران :

مسجدوں کا عالمی دن، مسلمانوں کے اتحاد کی علامت

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اکيس اگست مسجدوں کا عالمي دن منايا جاتا ہے۔ چواليس سال قبل اکيس اگست کو انتہا پسند صہيوني مائيکل ڈينس روہان نے مسجد الاقصي ميں آگ لگادي تھي جس پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہوگيا تھا اسي مناسبت سے ہر سال اکيس اگست کو مسجدوں کا عالمي دن منايا جاتا ہے۔
مسجدوں کا عالمی دن، مسلمانوں کے اتحاد کی علامت

تقریب نیوز (تنا): اکيس اگست مسجدوں کا عالمي دن منايا جاتا ہے۔ چواليس سال قبل اکيس اگست کو انتہا پسند صہيوني مائيکل ڈينس روہان نے مسجد الاقصي ميں آگ لگادي تھي جس پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہوگيا تھا اسي مناسبت سے ہر سال اکيس اگست کو مسجدوں کا عالمي دن منايا جاتا ہے۔
 
انتہا پسند صہيوني کے ذريعے مسجد الاقصي ميں آگ زني کے نتيجے ميں مسجد ميں بري طرح آگ لگ گئي تھي اور مسجد الاقصي کا مشرقي حصہ پوري طرح جل گيا تھا۔ اس واقعے پر پورے عالم اسلام ميں غم و غصے کي لہر دورڑ گئي تھي۔
 
مسجد الاقصي ميں آگ زني کا يہ گھناؤنا اقدام انيس سو سڑسٹھ کي چھ روزہ جنگ ميں مشرقي بيت المقدس پر اسرائيلي فوجيوں کے قبضے کے بعد انجام پايا۔ بيت المقدس پر قبضہ کرنے کے فورا بعد سے ہي صہيوني حکومت نے اس شہر ميں سبھي اسلامي اور مقدس مقامات کو نابود اور مسمار کرنے کي پاليسي پر کام شروع کرديا۔ صہيوني حکومت کے اس قسم کے اقدامات ميں عرب بينکوں کو بند کرديا جانا، فلسطينيوں کے گھروں کو منہدم کرنا اور اسلامي مقامات کي مسماري کرکے ان علاقوں ميں صہيوني بستيوں کي تعمير کرنا جيسي مجرمانہ کاروائياں شامل ہيں۔
 
صہيوني حکومت نے اسي سلسلے ميں مارچ انيس سو اڑسٹھ سے ماہرين آثار قديمہ کي مدد اور اس بہانے سے کہ مسجد الاقصي کے نيچے يا اس کے اطراف ميں زمين کے اندر کہيں ہيکل سليماني دفن ہے مسجد الاقصي کے صحن کے نتيجے سے کھدائي شروع کردي اور اس نے مسجد الاقصي کے نيچے سے کئي سرنگيں نکال دي ہيں۔ اس قسم کي کھدائي کا بنيادي مقصد مسجد الاقصي کو مسمار کرنا اور پوري دنيا کے مسلمانوں کے قبلہ اول کا نام ونشان مٹا دينا ہے صہيوني حکومت اپنے اس اقدام کے ذريعے مسجد الاقصي کے مقام پر جھوٹے ہيکل سليماني کو نصب کرنا چاہتي ہے۔
 
چنانچہ مسجد الاقصي کو چواليس سال قبل جو آگ لگائي گئي تھي وہ بھي اسي ناپاک منصوبے کا ہي حصہ تھي اور اسرائيلي حکومت کي کوشش تھي کہ آگ لگا کر مسجد الاقصي کا نام و نشان ختم کرديا جائے۔ مسجد الاقصي ميں آگ زني کے واقعے کے بعد ہي مسلمان ملکوں کي بين الاقوامي تنظيم او آئي سي معرض وجود ميں آئي ليکن يہ تنظيم اپني ذمہ داريوں کو پورا کرنے ميں بري طرح ناکام رہي ہے۔
 
البتہ اسلامي جمہوريہ ايران کي درخواست اور تجويز پر او آئي سي نے اکيس اگست کے دن کو مسجدوں کا عالمي دن قرار دے ديا ہے اس مناسبت سے کل تہران ميں ايک اہم اجلاس منعقدہوا جسں ميں ممتاز علماء اور دانشوروں نے شرکت کي۔ مسجدوں کے عالمي دن کي مناسبت سے منعقدہ اجلاس ميں مجلس خبرگان رہبري کے سربراہ آيت اللہ مہدوي کني نے بھي شرکت کي اور مقررين نے مسجدوں کي اہميت اور مسجد الاقصي کي فضيلت پر بھر پور روشني ڈالي۔
 
اس دوران فلسطين کي منتخب حکومت کے وزير اوقاف و مذہبي امور اسماعيل رضوان نے مسجد الاقصي ميں آگ لگائے جائے جانے کے واقعے کي چواليسویں برسي کے موقع پر امت اسلاميہ اور عرب اقوام سے کہا کہ وہ اپني صفوں ميں اتحاد قائم کريں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اپنے اتحاد و يگانگت کے ذريعے سرزمين فلسطين کو صیہونيوں کے ناپاک وجود سے پاک کرسکتي ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قبلہ اول کو محور بناکر اپنا اتحاد قائم کريں۔
 
اس ميں شک نہيں کہ ايک ايسے وقت جب صہيوني حکومت مسجد الاقصي سميت سبھي مقدس مقامات کو مسمار اور اپني توسيع پسندانہ پاليسيوں پر عمل کرکے اسلامي اور عربي آثار و نشانيوں کو ختم کرنا چاہتي تو امت اسلاميہ کا اتحاد ہر دور سے زيادہ ضروري ہوگيا ہے۔

https://taghribnews.com/vdchm6nzk23nxqd.4lt2.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ