تاریخ شائع کریں2013 12 October گھنٹہ 13:17
خبر کا کوڈ : 142962
ایرانی سنی عالم دین :

حج کا اصلی مقصد اور ماحصل اتحاد بین المسلمین ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سنی عالم دین نے حج کو اتحاد بین المسلمین کی آواز بلند کرنے کا بہترین موقع قرار دہتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے مستکبر طاقتوں کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے پیغام دینے کا بہترین موقع ہے۔
حج کا اصلی مقصد اور ماحصل اتحاد بین المسلمین ہے
تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خراسان میں قائم الصدیق سنی سمینری کے پروفیسر مولانا خلیل اللہ مرتضوی نے تقریب نیوز ایجنسی (تنا) کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بعض ممالک میں مذہبی منافرت پھیلانے والی تنظیموں کی زوردار الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان زعماء کی ذمہ داری ہے کہ حج کے موقع کو اتحاد بین المسلمین کا ذریعہ بنا کر تکفیری پروپیگنڈا کو پھیلانے سے روکیں۔

مولانا خلیل اللہ مرتضوی نے مسلمانوں کے سب سے بڑے اجتماع حج کے موقعہپ پر زور دے کر کہا کہ امت مسلمہ کو بے حد ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اسلامی مقدسات کے تقدس کی حفاظت ہر حال کرنی ہوگی۔ حج کے دوران بھائی چارگی، اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمان یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ دشمنوں کی مکروہ چالوں اور سازشوں کے باوجود امت مسلمہ متحد و متفق ہے۔

الصدیق سنی سمینری کے پروفیسر نے کہا کہ اسلامی بیداری دشمن کیلئے پریشانی کا باعث ہے اسی لئے انہوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ایران کے سنی عالم دین نے مزید کہا کہ شریعت اسلامی مسلمانوں کے قتل و غارت کو ممنوع قرار دیتی ہے۔ شریعت بلا لحاظ مسلک مسلمانوں کے درمیان قابل قبول ہے۔

مولانا مرتضوی نے کہا کہ حج ایک ایسا موقع ہے کہ جب دنیا بھر کے مسلمان ایک جگہ جمع ہوکر مسلمانوں کے عالمی مسائل پر بحث و تمحیص کرتے ہیں اور ان کے حل کی راہیں تلاش کرتے ہیں۔

ایرانی سنی اسکالر مولانا مرتضوی کے مطابق حج کے دوران علماء اسلام کا سب سے اہم مشن یہ ہے کہ مسلمانوں کے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کر کے دنیا کے سامنے اسلام کا صحیح چہرہ پیش کریں۔
https://taghribnews.com/vdcd9x0fxyt0on6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ