بھارت کے دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقے موجپور، جعفرآباد، چاند باغ اور کراول نگر میں پولیس کرفیو نافذ کرکے انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے قتل عام کا موقع فراہم کررہی ہے ۔ جہاں انتہا پسند ہندوں نے مسجدوں اور گھروں کو آگ لگادی ہے۔ عالمی میڈیا پر شہید ہونے والوں کی تعداد 20 بتائی جا رہی ہے جبکہ دہلی میں مقیم افراد کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہے۔