تاریخ شائع کریں2019 23 January گھنٹہ 20:10
خبر کا کوڈ : 397523

شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے تل ابیب کے ائیرپورٹ پر شام کی انتقامی کارروائی کے امکان کی خبردی ہے
شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے تل ابیب کے ائیرپورٹ پر شام کی انتقامی کارروائی کے امکان کی خبردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے تل ابیب کے ائیرپورٹ پر شام کی انتقامی کارروائی کے امکان کی خبردی ہے۔

شام کے مستقل مندوب ڈاکٹر بشار الجعفری نے سلامتی کونسل کے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کر کے تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

شامی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکہ اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اتوار اور پیر کو دمشق کے ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی۔ شامی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے30 سے زائد میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdciryappt1a3w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ