تاریخ شائع کریں2019 23 January گھنٹہ 20:04
خبر کا کوڈ : 397522

مرضیہ ہاشمی کا معاملہ عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے

ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا
ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا ہے کہ امریکا نے پریس ٹی وی کی خاتون اینکر مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کر کے اپنا حقیقی چہرہ دنیا والوں کو دکھا دیا
مرضیہ ہاشمی کا معاملہ عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے
ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا ہے کہ امریکا نے پریس ٹی وی کی خاتون اینکر مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کر کے اپنا حقیقی چہرہ دنیا والوں کو دکھا دیا۔

ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکا میں گرفتار کی گئی پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کے بارے میں کہا ہے کہ مرضیہ ہاشمی کا معاملہ اس وقت ایران اور دیگر ملکوں کے میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے لئے تشویش کا باعث ہے-

انہوں نے مرضیہ ہاشمی کے ساتھ امریکی پولیس کے غیرانسانی رویّے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ایران اور دیگر ملکوں کے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے اس لئے سب کو چاہئے کہ وہ مرضیہ ہاشمی کے ساتھ کھڑے ہوں-

ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ورلڈ سروس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مرضیہ ہاشمی کے مذہبی عقائد اور نظریات آزادی اور انصاف پسندی کی وجہ سے ہیں، کہا کہ مرضیہ ہاشمی کی شان میں توہین دنیا کے سبھی صحافیوں اور رپورٹروں کی توہین ہے-

ڈاکٹر جبلّی نے اس سے پہلے بدھ کی صبح تہران میں متعین اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے باہر مرضیہ ہاشمی سے اظہار یکجہتی کے لئے صحافیوں اور نامہ نگاروں کے اجتماع کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو اس بات کا خدشہ لاحق ہے کہ کہیں سعودی صحافی جمال خاشقجی والی صورت حال مرضیہ ہاشمی کے لئے بھی پیش نہ آ جائے-

واضح رہے کہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیو مینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کو دس روز قبل امریکی ایف بی آئی نے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے علیل بھائی کی عیادت اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچی تھیں-
https://taghribnews.com/vdchiqnxi23nwmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ