تاریخ شائع کریں2019 23 January گھنٹہ 19:48
خبر کا کوڈ : 397519

سعودی صحآفی کے قتل سے متعلق اہم خبر

رکی نےاب اس کیس کو عالمی سطح پراٹھانے کا فیصلہ کیا ہے
سعودی عرب کے صحافی کے قتل سے متعلق چونکا دینے والی رپورٹ کے سامنے آنے اورسعودی عرب کے تعاون نہ کرنے کی وجہ سے ترکی نےاب اس کیس کو عالمی سطح پراٹھانے کا فیصلہ کیا ہے
سعودی صحآفی کے قتل سے متعلق اہم خبر
سعودی عرب کے صحافی کے قتل سے متعلق چونکا دینے والی رپورٹ کے سامنے آنے اورسعودی عرب کے تعاون نہ کرنے کی وجہ سے ترکی نےاب اس کیس کو عالمی سطح پراٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو کا کہنا ہےکہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے صحافی کے قتل پر ہونے والی تحقیقات کی کوئی معلومات شئیرنہیں کیں، صحافی جمال خاشقجی کو گزشتہ سال دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانےمیں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

جمال خاشقجی دو اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور اٹھارہ دن کے پس و پیش کے بعد سعودی حکام نے ان کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق سعودی ولی عہد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کا براہ راست حکم دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdf50snyt0nk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ