تاریخ شائع کریں2019 23 January گھنٹہ 19:44
خبر کا کوڈ : 397518

صیہونی فوج نے 100 فلسطینی قیدیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

صیہونی فوجیوں کے حملے میں سو فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے
فلسطینی قیدیوں کے امور کے مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عوفر جیل کے صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے اچانک فلسطینی قیدیوں پرحملہ کرتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کر دی
صیہونی فوج نے 100 فلسطینی قیدیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا
عوفر جیل میں قید فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں سو فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کے مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عوفر جیل کے صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے اچانک فلسطینی قیدیوں پرحملہ کرتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کر دی اور وسیع پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم از کم سو فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کی تین کوٹھریوں کو نذرآتش بھی کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تقریبا بیس قیدیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ عوفر جیل میں فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے کہ صیہونی فوجیوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔
https://taghribnews.com/vdccsmq142bqop8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ