تاریخ شائع کریں2019 23 January گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 397517

غزہ پر ایک مرتبہ پھر صہیونی فوج کی جارحیت کا شکار

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ میں تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں پر بمباری
صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون میں تحریک حماس کے واچنگ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
غزہ پر ایک مرتبہ پھر صہیونی فوج کی جارحیت کا شکار
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ میں تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون میں تحریک حماس کے واچنگ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ کے سرحدی علاقے میں تعینات اسرائیل فوجیوں پر ہونے والی فائرنگ کے جواب میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ حق واپسی مارچ کے آغاز کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطین کی تحریک مزاحمت کے درمیان کشیدگی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سے قبل دو ہزار اٹھارہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی کی تحریک مزاحمت کی جانب سے کئے جانے والے میزائل حملوں کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcb8zbfzrhb9sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ