تاریخ شائع کریں2019 22 January گھنٹہ 19:37
خبر کا کوڈ : 397205

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان نے قطر میں اپنے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے قطر میں اپنے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی
وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرکل قطر پہنچے اس دورے میں اس ملک کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، ذلفی بخاری، ہارون شریف اور ندیم بابر بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قطر میں اپنے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان کے وزیراعظم دورے کے دوران پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری اور ایل این جی کی قیمت میں رعایت کے لیے بات چیت کریں گےجبکہ قطر سے ہنر مند پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ قطر ایسے میں انجام پا رہا ہے کہ قطر میں طالبان اور امریکی وفود کے مابین مذاکرات شروع ہونے کی خبریں چل رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات شروع کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxedmtw6d10a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ