تاریخ شائع کریں2019 22 January گھنٹہ 19:25
خبر کا کوڈ : 397203

غاصب صیہونی فوج نے بے گناہ متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کریا

ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم تیس فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا
غاصب صیہونی فوج نے بے گناہ متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کریا
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم تیس فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا۔

اس موقع پرغاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

صیہونی فوجی، غزہ اورغرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے فلسطینی جوانوں کو بلاسبب حراست میں لیتے اور انھیں شدید ایذائیں پہنچاتے ہیں۔

قیدیوں کے امور کے فلسطینی مرکز کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دو ہزار اٹھارہ کے دوران پانچ ہزار سات سو، منجملہ نو سو اسّی بچوں، اور ایک سو پچہتر عورتوں کو حراست میں لیا۔
https://taghribnews.com/vdcdz50ssyt0nx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ