تاریخ شائع کریں2019 22 January گھنٹہ 19:11
خبر کا کوڈ : 397198

ٹرمپ کے بیان پر امریکی مسلمانوں کا شدید ردعمل

امریکی صدر کے تازہ دعوے پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا
امریکہ کی مسلم کمیونٹی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں اور تارکین وطن کے بارے میں دیئے جانے والے بیان کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میری جانماز کے نام سے کمپین شروع کر دی ہے
ٹرمپ کے بیان پر امریکی مسلمانوں کا شدید ردعمل
مسلمانوں اور تارکین وطن کے بارے میں امریکی صدر کے تازہ دعوے پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکہ کی مسلم کمیونٹی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں اور تارکین وطن کے بارے میں دیئے جانے والے بیان کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میری جانماز کے نام سے کمپین شروع کر دی ہے۔
ٹرمپ نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کے سامان سے بہت سے جانمازیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
 ٹرمپ کے اس ٹوئٹ پر امریکی مسلمانوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے ٹرمپ کی اسلام دشمنی اور نسل پرستانہ سوچ کا ثبوت قرار دیا ہے۔
امریکہ اسلام ریلیشن کونسل کے سربراہ احمد رحاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی نگاہ میں مسلمان ہونا مجرم ہونے کے برابر ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسلمان غیر قانونی طور پر میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgyu9w7ak9yq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ