تاریخ شائع کریں2019 22 January گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 397197

بریگزٹ معاملے پر ریفرنڈم نہیں کروایا جائے گا،وزیر اعظم تھریسامے

بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے جبکہ برطانیہ میں قیام کے خواہش مند یورپی شہریوں پر عائد 65 پاؤنڈز فیس ختم کر دی
بریگزٹ معاملے پر ریفرنڈم نہیں کروایا جائے گا،وزیر اعظم تھریسامے
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے شمالی آئرلینڈ کی سرحد کے انتظام پر یورپی یونین سے دوبارہ بات چیت کا اعلان کردیا جبکہ برطانیہ میں قیام کے خواہش مند یورپی شہریوں پر عائد 65 پاؤنڈز فیس ختم کر دی۔

تھریسامے نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کے مطالبے کو مسترد کر تے ہوئے نو ڈیل بریگزٹ کو خارج از امکان قرار دینے سے بھی انکار کر دیا۔

بریگزٹ ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد تھریسامے نے ایوان میں متبادل منصوبہ پیش کر دیا اور کہا کہ ڈیل کی مخالفت کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سرحدی انتظام کا معاملہ تھا۔

نئے پلان کے تحت برطانوی حکومت نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے کے خواہش مند یورپی شہریوں کےلیے 65 پاؤنڈز کی فیس کی شرط ختم کردی ہے، ترمیم شدہ ڈیل پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر جریمی کاربن نے پلان بی کو پلان اےکی کاپی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایسی ڈیل کی حمایت کرے گی جس میں نو ڈیل بریگزٹ کے تباہ کن عمل سے بچنے کی یقین دہانی شامل ہو۔
https://taghribnews.com/vdcf1edmew6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ