تاریخ شائع کریں2019 22 January گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 397194

ایران مخالف وارسا اجلاس میں یورپی ممالک شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے اعلان کیا ہے
فیڈریکا موگرینی نے پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اعلان کیا ہے امریکہ کے ایران مخالف وارسا اجلاس میں یورپی ممالک شرکت نہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
ایران مخالف وارسا اجلاس میں یورپی ممالک شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ وارسا اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

فیڈریکا موگرینی نے پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ وارسا اجلاس میں شرکت کرنے کے بجائے ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

امریکہ کے اس دعوے کے باوجود کہ وارسا اجلاس میں دسیوں ملکوں کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، مختلف ملکوں نے اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں بہت معمولی سطح پر شرکت کی جائے گی جبکہ جرمنی اور برطانیہ نے شرکت کے لئے اب تک اپنی آمادگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ کے ایران مخالف وارسا اجلاس میں یورپی ممالک شرکت نہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccomq102bqos8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ