تاریخ شائع کریں2019 22 January گھنٹہ 17:43
خبر کا کوڈ : 397191

آصف زرداری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے

شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی
پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی
آصف زرداری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے
پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری نے دو ہزار اٹھارہ کے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے فارم اے اور فارم بی میں بہت ساری غلطیاں کی ہیں- پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے-

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت چودہ کروڑ سینتیس لاکھ روپئے ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhaetvuqehvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ