تاریخ شائع کریں2019 20 January گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 396628

چین کی وزارت خارجہ کی امریکی پولیس کے اقدام پر تنقید

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوا چونینگ نے اپنے بیان میں کہا
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوا چونینگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہواوی کمپنی میں تفتیش اور جانچ پڑتال کرنے کا امریکی پولیس کا اقدام بیجنگ کے لئے باعث تشویش ہے-
چین کی وزارت خارجہ کی امریکی پولیس کے اقدام پر تنقید
چین کی وزارت خارجہ نے ہواوی اسمارٹ فون تیار کرنے والی چینی کمپنی کی تفتیش اور اس کی جانچ کرنے کے امریکی پولیس کے اقدام پر تنقید کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوا چونینگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہواوی کمپنی میں تفتیش اور جانچ پڑتال کرنے کا امریکی پولیس کا اقدام بیجنگ کے لئے باعث تشویش ہے-

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا ہواوی کمپنی کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے، کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اور غیر روائتی اقدامات کمپنیوں کی معمول کی تجارت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے-

انہوں نے امریکی حکام سے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی میدان میں اپنے غلط سیاسی اقدامات کا سلسلہ بند کرے-
https://taghribnews.com/vdcdx90sjyt0n96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ