تاریخ شائع کریں2019 20 January گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 396627

ڈیموکریٹس سے میکسیکو سرحد معاملے پر ڈیل کرنا چاہتے ہیں

ٹرمپ نے بے بسی کے عالم میں ڈیموکریٹس کوڈیل کرنے کی پیشکش کی ہے
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر ڈیمو کریٹس کو ڈیل کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ آئیے سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس مسئلے کا حل نکالیں
ڈیموکریٹس سے میکسیکو سرحد معاملے پر ڈیل کرنا چاہتے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے بے بسی کے عالم میں ڈیموکریٹس کوڈیل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر ڈیمو کریٹس کو ڈیل کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ آئیے سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس مسئلے کا حل نکالیں، کئی ڈیموکریٹس اس حوالے سے مجھ سے متفق ہیں، رازداری میں مجھ سے کہہ چکے ہیں، لیکن ڈر کے مارے سب کے سامنے کچھ نہیں کہتے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی جنوبی سرحد کو محفوظ بنانا ہوگا، اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے تو ہم سے زیادہ بے وقوف کوئی اور نہ ہوگا اور یہ افسوسناک ہوگا۔

واضح رہے کہ سرحدی دیوار کے تنازع پرامریکا میں شٹ ڈاؤن کو 29 روز ہو گئے ہیں جس کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو یہ شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے سلسلے میں ڈیل کی پیشکش ی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccieq1m2bqoe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ