تاریخ شائع کریں2019 20 January گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 396625

لیبیا کے ساحل پر مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی 117 ہلاک

مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 117 افراد کی ہلاکت خدشہ ہے
یورپ جانے کے متلاشی مہاجرین کی کشتی بحیرہ روم کی تیز موجوں کی نذر ہوگئی، مہاجرین کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 3 افراد کو ریسکیو کرکے بچا لیا گیا۔
لیبیا کے ساحل پر مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی 117 ہلاک
لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 117 افراد کی ہلاکت خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ جانے کے متلاشی مہاجرین کی کشتی بحیرہ روم کی تیز موجوں کی نذر ہوگئی، مہاجرین کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ  ڈوبنے والے 3 افراد کو ریسکیو کرکے بچا لیا گیا۔

تنظیم کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی میں 120 افراد سوار تھے اور 10 سے 11 گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد کشتی ہچکولے کھانے لگی اور پھر رفتہ رفتہ لوگ ڈوبنے لگے، کچھ دیر بعد پوری کشتی الٹ گئی اور تمام افراد ڈوب گئے۔

بچ جانے والوں کے مطابق ڈوبنے والوں میں 10 خواتین اور 2 بچے بھی شامل تھے، جن میں سے ایک خاتون حاملہ تھی اور ایک بچہ صرف 2 ماہ کا تھا، کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق مغربی افریقا سے ہے۔
https://taghribnews.com/vdcauinem49noi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ