تاریخ شائع کریں2019 20 January گھنٹہ 14:29
خبر کا کوڈ : 396623

فرانس میں کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

مظاہرین صدر میکروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے
فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔
فرانس میں کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

فرانس  کے دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں مسلسل دسویں ہفتے پیلی جیکٹ والوں نے احتجاج کیا، مظاہرین صدر میکروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر فائرکریکر، پتھروں اور بوتلوں سے حملے کیے، پولیس نے پانی کی توپوں اور آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔ حکام کے مطابق فرانس بھر میں 27ہزار اور پیرس میں تقریباً 7 ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکلے۔

 واضح رہے کہ 17 نومبر سے جاری صدر میکرون کی پالیسیوں پرعوام کا احتجاج جاری ہے جس پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر 15 جنوری کو 2ماہ پر مشتمل ملک گیر بحث کرانے کا اعلان کرا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فرانس میں سترہ نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirqappt1a3q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ