تاریخ شائع کریں2019 19 January گھنٹہ 15:10
خبر کا کوڈ : 396380

گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے
پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کا پروجیکٹ مکمل ہو جانے کے بعد پاکستان میں توانائی کی قلت کا بحران ختم ہو جائے گا۔
گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا
پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کا پروجیکٹ مکمل ہو جانے کے بعد پاکستان میں توانائی کی قلت کا بحران ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں ایران  کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کے پروجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں کہا کہ ایران کے اندر پائپ لائن بچھانے کا پروجیکٹ بہت پہلے مکمل ہو چکا ہے اور تہران چاہتا ہے کہ یہ پروجیکٹ پاکستان میں بھی جلد سے جلد مکمل ہو-

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے میں امن  و صلح کی برقراری کے لئے مشترکہ طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ ایران علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-

ایرانی سفیر نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے  باوجود ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کی شرح سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت تک پہنچ چکی ہے- انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے بارے میں کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے کے باہر کے ملکوں کے بغیر اس مسئلے میں  تعاون کر سکتے ہیں-  
https://taghribnews.com/vdcivqaput1a3p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ