تاریخ شائع کریں2019 19 January گھنٹہ 15:01
خبر کا کوڈ : 396373

حشد الشعبی کی گولہ باری سے 35 داعشی دہشت گرد ہلاک

حشد الشعبی کی گولہ باری میں پینتیس داعشی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے
شامی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرعراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی گولہ باری میں پینتیس داعشی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
حشد الشعبی کی گولہ باری سے 35 داعشی دہشت گرد ہلاک
شامی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرعراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی گولہ باری میں پینتیس داعشی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق الانبار میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے کہا ہے کہ شام کے سرحدی علاقے سوسہ میں داعشی عناصر کے ٹھکانے کا پتہ لگنے کے بعد الحشدالشعبی نے  شدید گولہ باری کی۔اس گولہ باری میں پینتیس داعشی عناصر ہلاک و زخمی ہو گئے جن میں داعش کا ایک کمانڈر ابو وضاح اور اسی طرح ابوفطوم دہشت گرد گروہ کا کمانڈر ابو حمزہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ شام کی حکومت کے ساتھ ہونے والی ہم آہنگی کے تحت اس ملک کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں پر عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں جن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0inee49noe1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ