تاریخ شائع کریں2019 19 January گھنٹہ 13:15
خبر کا کوڈ : 396314

ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ 3 ہلاک

افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ 3 ہلاک
ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ اور کوٹ کتیرا سیکٹرز میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھی ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں 3 ہندوستانی سپاہی ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ ہندوستانی چوکی کو پہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ ہے۔ ہندوستان کا ابھی تک پاکستان کے اس دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستارن و پاکستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfyvdmjw6d1ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ