تاریخ شائع کریں2019 18 January گھنٹہ 22:07
خبر کا کوڈ : 396160

پریس ٹی وی اینکر پرسن کی گرفتاری اصل میں اغوا کا عمل ہے

مشرق وسطی کے سیاسی امور کے ماہر " صباح زنگنہ" نے کہا
" مرضیہ ھاشمی " کی گرفتاری امریکہ کی زور زبردستی کی پالیسی کا ایک اور آشکار اور واضح نمونہ ہے دراصل یہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا کی کاروائی ہے۔
پریس ٹی وی اینکر پرسن کی گرفتاری اصل میں اغوا کا عمل ہے
پریس ٹی وی اینکر پرسن کی گرفتاری اصل میں اغوا کا عمل ہے

تقریب خبر رساں ایجسنی کے مطابق مشرق وسطی کے سیاسی امور کے ماہر " صباح زنگنہ" نے تقریب خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، پریس ٹی وی کی نیوز اینکر پرسن " مرضیہ ھاشمی " کی گرفتاری امریکہ کی زور زبردستی کی پالیسی کا ایک اور آشکار اور واضح نمونہ ہے دراصل یہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا کی کاروائی ہے۔
انہوں نے کہا اس جرم کے بدلے امریکہ کے خلاف مختلف قسم کے ہی نہیں بلکہ ایک ایک عمل پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمات درج کیے جاسکتے ہیں۔
بین الاقوامی صحافی برادری کو آزادی رائے کے بدلے مختلف مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن یہ ایک بلکل ہی نئی نوعیت کا مسئلہ ہے۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے پریس ٹی وی کی نیوز اینکر مرضیہ ھاشمی کو "واشنگٹن ڈی سی" میں بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مرضیہ ھاشمی اپنی بیمار بھائی اور اہلخانہ سے ملاقات کے لیے امریکہ گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcepp8x7jh8ozi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ