تاریخ شائع کریں2019 18 January گھنٹہ 20:06
خبر کا کوڈ : 396155

امریکہ نے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی باضابطہ درخواست دی ہے

ایران کے خلاف اتحاد میں شمولیت کے لئے امریکی وزیر خارجہ کی تجویز کو مسترد
شاہ عبداللہ دوم کے قریبی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اردن سے ایران کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے کی باضابطہ طور پر درخواست کی ہے
امریکہ نے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی باضابطہ درخواست دی ہے
اردن کے شاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اتحاد میں شمولیت کے لئے امریکی وزیر خارجہ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
شاہ عبداللہ دوم کے قریبی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اردن سے ایران کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے کی باضابطہ طور پر درخواست کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے اپنے حالیہ دورہ اردن میں یہ درخواست کی تھی جس پر اردن کے حکام نے اعلان کیا کہ ان کے ملک کی ترجیح، امریکہ کی درخواست سے بالکل الگ ہٹ کر ہے۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کے حکام نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اردن کی ترجیح، اقتصادی مسائل، مسئلہ فلسطین کا حل  اور مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی جارحیت کی روک تھا نیز شام کےبحران  کا خاتمہ ہے۔اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے قریبی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی تجویز کو اردن کے شاہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف اس قسم کے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو گا۔دریں اثنا امریکہ اور دیگر ملکوں میں جنگ مخالفین نے ایک طومار پر دستخط کر کے یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہ کریں۔
https://taghribnews.com/vdciwqapwt1a3z2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ