>> سعودی عرب اور یو اے ایی میں انسانی حقوق کی صورت حال کو انتہائی افسوسناک ہے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 18 January گھنٹہ 19:05
خبر کا کوڈ : 396152

سعودی عرب اور یو اے ایی میں انسانی حقوق کی صورت حال کو انتہائی افسوسناک ہے

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے شعبے کے سربراہ نے کہا
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی صورت حال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی ہے۔
سعودی عرب اور یو اے ایی میں انسانی حقوق کی صورت حال کو انتہائی افسوسناک ہے
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی صورت حال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے شعبے کے سربراہ کینٹ روتھ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بے انصافی، سرکوبی، غیر منصفانہ مقدمات اور یمن میں ان دونوں ملکوں کے ذریعے جنگی جرائم کا ارتکاب انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں-

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی اس رپورٹ میں یمن میں سعودی اتحاد کے مسلسل وحشیانہ ہوائی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم ہیں-

مذکورہ تنظیم نے سعودی عرب میں سیاسی مخالفین اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر ہونے والے مظالم کا خاص طور پر ذکر کیا- رپورٹ میں سعودی عرب کے اندر انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری، خواتین سے ناروا اور امتیازی سلوک اور دینی و مذہبی اقلیتوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے متعصبانہ روّیے پر شدید تنقید کی گئی-

ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اگر سعودی عرب جمال خاشقجی قتل کے بعد انتہائی درجے تک خراب ہو جانے والی اپنی ساکھ کو بہتر بنانا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو فوری طور پر رہا کر دے-
https://taghribnews.com/vdcftvdm0w6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ