تاریخ شائع کریں2019 18 January گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 396093

پاکستانی آرمی چیف کی زلمے خلیل زاد اور اتحادی افواج کے کمانڈر سے ملاقات

امریکی صدر کی نائب معاون لیسا کرٹس اور افغان ناظم الامور بھی شریک ہوئے
جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی صدر کی نائب معاون لیسا کرٹس اور افغان ناظم الامور بھی شریک ہوئے۔
پاکستانی آرمی چیف کی زلمے خلیل زاد اور اتحادی افواج کے کمانڈر سے ملاقات
جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی صدر کی نائب معاون لیسا کرٹس اور افغان ناظم الامور بھی شریک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی، سیکورٹی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی جبکہ امریکی وفد نے افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا پاکستان، افغانستان میں امن کو اہم سمجھتا ہے اور افغانستان میں امن خطے میں امن کے لیے اہم ہے اس لیے  پاکستان خطے میں امن واستحکام  کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کل دو روز کی تاخیر کے بعد پاکستان پہنچے۔
https://taghribnews.com/vdcjhmettuqehyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ