تاریخ شائع کریں2019 18 January گھنٹہ 14:00
خبر کا کوڈ : 396092

جسٹس آصف سعید کھوسہ 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوگئے

جسٹس آصف سعید کھوسہ پاکستان سپریم کورٹ کے 26 ویں چیف جسٹس بن گئے
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا
جسٹس آصف سعید کھوسہ 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوگئے
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان سپریم کورٹ کے 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں اس ملک کے وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ، پارلیمنٹ کے ارکان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت سپریم کورٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ کل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارریٹائر ہو گئے اور ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وکلا تنظیموں کے نمائندگان موجود ہیں تاہم جسٹس منصورعلی شاہ نے ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔
https://taghribnews.com/vdci3qaprt1a3u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ