تاریخ شائع کریں2019 17 January گھنٹہ 20:31
خبر کا کوڈ : 396017

ایران کے ساتھ سائنٹفک تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا،یورپی یونین

بریسلز میں ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی منصور غلامی نے کہا
ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اس ملاقات میں عالمی سطح پر ایران کی سائنٹفک پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران اور بریسلز کے درمیان سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں تعاون کے فروغ پر زور دیا
ایران کے ساتھ سائنٹفک تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا،یورپی یونین
یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سائنٹفک تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بریسلز میں ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی منصور غلامی نے اپنے یورپی ہم منصب کارلوس موڈاس کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا۔ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اس ملاقات میں عالمی سطح پر ایران کی سائنٹفک پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران اور بریسلز کے درمیان سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔منصور غلامی نے کہا کہ ایران ریسرچ اور ٹریننگ  کے حوالے سے یورپی یونین کے پروگرام سے آگاہ ہے اور اس میں مشارکت پر زور دیتا ہے۔یورپی یونین کے تحقیق اور ٹیکنالوجی کمشنر کارلوس موڈاس نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyvdmew6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ