تاریخ شائع کریں2019 17 January گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 395986

پریس ٹی وی کی اینکر کی گرفتاری کے خلاف تحری تحریک

پاکستان سے شائع ہونے والے اخباراور ویب سائٹ ایکسپریس کی سرخی
ہندوستان اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کی خبروں کا بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔ #FreeMarziehHashemi
پریس ٹی وی کی اینکر کی گرفتاری کے خلاف تحری تحریک
ہندوستان اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کی خبروں کا بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔  #FreeMarziehHashemi

پاکستان سے شائع ہونے والے اخباراور ویب سائٹ ایکسپریس کی سرخی

امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا-

ایران کے انگریزی چینل کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کو امریکی ایئرپورٹ سے ایف بی آئی نے حراست میں لے لیا ہے۔

خاتون صحافی کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے جب کہ اہل خانہ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا  تاہم آج صحافی کی بیٹی سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی ہے۔

خاتون صحافی نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ ایف بی آئی کے اہلکاروں نے ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا اور ایک مجرم کی طرح برتاؤ کیا جا رہا ہے اور مجھے میرا جرم بھی نہیں بتایا جا رہا ہے۔ 

59 سالہ مرضیہ ہاشمی نومسلم خاتون ہیں۔ اسلام قبول کرنے کے بعد سے وہ حجاب کرتی ہیں اور اپنے اہل خانہ سے ملنے ایران سے امریکا پہنچی تھیں تاہم انہوں نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ مجھے نقاب ہٹانے اور سور کا گوشت کھانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سے شائع‏ ہونے والے ڈان اخبار کی شہ سرخی

ایرانی میڈیا سے وابستہ خاتون صحافی امریکا میں گرفتار

امریکی حکام نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی سے وابستہ امریکی خاتون صحافی کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔

پریس ٹی وی نے بتایا کہ 59 سالہ مرضیہ ہاشمی کو 13 جنوری کو سینٹ لوئس لامبرٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا جہاں سے انہیں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئے) نے واشنگٹن میں واقع حراستی مرکز میں منتقل کیا۔

اخبار لکھتا ہے کہ انہیں اسلامی عقائد پرعمل کرنے اور اسکارف پہننے سے روکا جارہا تھا اور انہیں کھانے میں صرف پورک دیا جارہا تھا جو اسلام میں کھانا حرام ہے۔ خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 2 روز میں نمکین بسکٹ کا ایک پیکٹ کھایا ہے۔

ہندوستانی ویب سایٹ یو این آئی

ایرانی ٹی وی اینکرنامعلوم اسباب کی وجہ سے امریکہ میں گرفتار

ایرانی ٹیلی ویژن اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی امریکہ میں گرفتار کرلی گئیں۔ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوا ہے کہ مرضیہ ہاشمی کو امریکہ میں کس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ہندوستان سے شائع ہونے والے اخبار انقلاب کی شہ سرخی

امریکہ میں ایرانی پریس سے منسلک خاتون ٹی وی اینکرگرفتار

امریکی پولیس نے ایران کے انگریزی نیوز چینل پریس ٹی وی سے منسلک نو مسلم خاتون امریکی رپورٹر مرضیہ ہاشمی کو نا معلوم وجوہات پر گرفتارکر کے جیل بھیج دیا ہے۔ خاتون رپورٹر کے اہلخانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لا علم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد ان کے اہلخانہ کو ان کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcjoietmuqehhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ