تاریخ شائع کریں2019 17 January گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 395983

ایران نے سیٹلائیٹ لانچنگ کے خلاف امریکہ اور فرانس کے مؤقف مسترد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا
سیٹلائیٹ لانچنگ کے خلاف امریکہ اور فرانس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سائنسی ترقی کو اغیار کے بے جا خدشات سے متاثر نہیں ہونے دے گا۔
ایران نے سیٹلائیٹ لانچنگ کے خلاف امریکہ اور فرانس کے مؤقف مسترد کردیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کی سیٹلائیٹ لانچنگ کے خلاف امریکہ اور فرانس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سائنسی ترقی کو اغیار کے بے جا خدشات سے متاثر نہیں ہونے دے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں امریکی اور فرانسیسی دفتر خارجہ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران وہ راستہ اپنائے گا جو قومی مفادات اور عوام کی بہتری کے مطابق ہو اور یقینا ہم ایران کی سائنسی ترقی کے سامنے دوسروں کے بے جا خدشات کو مقدم نہیں رکھتے ۔

بہرام قاسمی نے بحران کا شکار مغربی ایشیا کے خطے کی ابتر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اربوں ڈالر کے ہتھیار لائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ اور فرانس کے اتحادی ممالک نے شرمناک جرائم کئے اور انسانی بحران کے المیہ کا باعث بنے جبکہ اس المیہ پر تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے ایران کی پُرامن سائنسی سرگرمیوں پر بے جا خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے.

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی غلط تفسیر کی جا رہی ہے جبکہ ایران کو بھی دوسرے ممالک کی طرح سائنسی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق حاصل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کئی برسوں سے ظالمانہ اور غیرقانونی پابندیوں کا شکار رہا مگر ہم نے اپنے ماہر جوانوں اور سائنسدانوں کی بدولت سائنسی ترقی کے لئے اندرونی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملکی ضروریات کو پورا کیا اور مستقبل میں بھی ترقی اور خوشحالی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔

واضح رہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگی ریابکوف نے بھی منگل کے روز ایران کے سیٹلائیٹ لانچنگ اور میزائلی پروگرام کے حوالے سے امریکی اور مغربی ممالک کے موقف پر کڑی نکتہ چینی کی۔
https://taghribnews.com/vdcg7n9wwak9yy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ