تاریخ شائع کریں2019 17 January گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 395980

شام میں امریکی فوجی مرکز پر خودکش حملہ

خود کش حملے میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
خودکش بیلٹ میں ملبوس حملہ آور نے منبج میں امریکی فوجی مرکز کے قریب ایک مصروف ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر دھماکا کیا، دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں امریکی فوجیوں سمیت شام کی اپوزیشن فورسز کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد موجود تھی
شام میں امریکی فوجی مرکز پر خودکش حملہ
شام کے شہر منبج میں ہونے والے خود کش حملے میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

خودکش بیلٹ میں ملبوس حملہ آور نے منبج میں امریکی فوجی مرکز کے قریب ایک مصروف ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر دھماکا کیا، دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں امریکی فوجیوں سمیت شام کی اپوزیشن فورسز کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے میں متعدد امریکی فوجیوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی سربراہی میں بننے والے اتحاد کے ترجمان نے خودکش حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے بعد امریکی فوج پر یہ پہلا حملہ ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcdjk0szyt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ