تاریخ شائع کریں2019 17 January گھنٹہ 14:07
خبر کا کوڈ : 395974

یمنی فورسز کا سعودی اتحادی فوج پر زلزال بیلسٹیک میزائل سے حملہ

النار علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال میزائل سے حملہ کیا تھا
یمنی فوج نے جارح سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے صوبہ حجہ میں النار پہاڑیوں پر سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال ایک بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فورسز کا سعودی اتحادی فوج پر زلزال بیلسٹیک میزائل سے حملہ
یمنی فوج نے جارح سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے صوبہ حجہ میں النار پہاڑیوں پر سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال ایک بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج نے اس سے پہلے منگل کی شام بھی حجہ کے النار علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال میزائل سے حملہ کیا تھا۔ یمنی فوج کی بدھ کی جوابی کارروائی میں جارح فوجیوں کو ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ہے۔

یمنی فوج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل علی الموشکی نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ وہ کسی بھی جارح فوجی کو ملک سے زندہ نہیں جانے دے گی۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے کا یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رکھنے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgun9wtak9yy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ