تاریخ شائع کریں2019 17 January گھنٹہ 14:03
خبر کا کوڈ : 395970

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے

بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلی کارڈ اٹھائے ہوئے تھے
بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلی کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر آل خلیفہ حکومت کے تشدد آمیز اقدامات کی مذمت میں نعرے درج تھے۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے دارالحکومت منامہ کے قریب جنوبی شہر العکر میں عوام کے پرامن مظاہرے کو کچل دیا ہے۔

بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلی کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر آل خلیفہ حکومت کے تشدد آمیز اقدامات کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرے میں شریک بحرینی عوام اس عزم کا اظہار کررہے تھے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے وہ اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھیں گے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلی کارڈ بھی تھے جن پر عبارتیں درج تھیں کہ لوگ آل خلیفہ حکومت کو سرنگوں کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلیں۔

آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے العکر شہر میں پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور چھرّے والی گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ، نسل پرستانہ  اور متعصبانہ اقدامات کے خلاف پرامن مظاہرے جاری ہیں۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بحرینی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران بڑی تعداد میں بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ بہت سے بحرینی شہریوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے ہزاروں بحرینی شہریوں کو جیلوں میں بھی بند کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccmpq1x2bqoo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ