تاریخ شائع کریں2019 16 January گھنٹہ 13:50
خبر کا کوڈ : 395740

پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے محب اللہ کو گرفتار کرلیا

پشاور میں دہشت گرد گروہ طالبان کے ایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے
پاکستان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے پشاور میں طالبان کے ایک سرغنہ محب اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستانی پولیس اس وقت ان سے باز پرس کر رہی ہے۔
پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے محب اللہ کو گرفتار کرلیا
پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے پشاور میں دہشت گرد گروہ طالبان کے ایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے  پشاور میں طالبان کے ایک سرغنہ محب اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستانی پولیس اس وقت ان سے باز پرس کر رہی ہے۔
طالبان کا یہ سرغنہ ایک ایسے وقت گرفتار کیا گیا ہے کہ جب افغانستان کے امور میں امریکا کے خصوصی ایلچی زلمی خلیل زاد پاکستان میں موجود ہیں۔
افغانستان کے امور میں ٹرمپ کے خصوصی نمائندے خلیل زاد طالبان کو واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کرنے کے لئے اب تک افغانستان، چین، قطر، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ابھی تک ناکام رہے ہیں۔
طالبان نے کہا ہے کہ جب تک سبھی امریکی فوجی افغانستان سے نہیں نکل جاتے اس وقت تک وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdchkmnxv23nwqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ