تاریخ شائع کریں2019 16 January گھنٹہ 13:47
خبر کا کوڈ : 395735

کشمیری عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات ناگذیر ہیں

مسئلہ کشمیرکے حل کےلئے پاکستان اور کشمیری قیادت سے بات چیت پر تاکید
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں سے قبل پاکستان اور کشمیری مزاحمتی قیادت سے بات چیت ہونی چاہیے
کشمیری عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات ناگذیر ہیں
پی ڈی پی نے مسئلہ کشمیرکے حل کےلئے پاکستان اور کشمیری قیادت سے بات چیت پر تاکید کی ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں سے قبل پاکستان اور کشمیری مزاحمتی قیادت سے بات چیت ہونی چاہیے۔

 مفتی نے پارٹی ورکروں سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملی ٹینسی کے خاتمے کے لئے بات چیت ضروری ہے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، حریت پسندوں اور اس کے بعد جب ماحول ٹھیک ہوجائے گا تو ملی ٹینٹوں کے ساتھ بھی بات چیت ہونی چاہیے تاکہ بندوق اور تصادموں کا سلسلہ ختم ہو۔

دوسری جانب کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے ہیرا نگر سیکٹر میں منگل کو پاکستانی اور ہندوستانی فوج کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہلاک ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcbfsbfsrhb9zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ