تاریخ شائع کریں2019 15 January گھنٹہ 18:56
خبر کا کوڈ : 395499

سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد کی امریکی وزیر خارجہ ملاقات

سعودی حکمراں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقات کی
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ریاض میں سعودی حکمراں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقات کی۔
سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد کی امریکی وزیر خارجہ ملاقات
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ریاض میں سعودی حکمراں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ریاض میں سعودی حکمراں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقات کی۔ مائیک پومپیو شام اور یمن تنازع، ایران کی دھمکیوں اور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی ردعمل کے بعدمشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

ریاض میں سینئر سعودی حکام سے بات چیت میں مائیک پومپیو نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا اور ایران کے خلاف علاقائی کوششیں جاری رکھنے، امن، ترقی اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرروت پر بات کی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کی قابل اعتماد تحقیقات کی اہمیت کو بھی واضح کیا۔
https://taghribnews.com/vdci3wap3t1a352.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ