تاریخ شائع کریں2019 15 January گھنٹہ 17:43
خبر کا کوڈ : 395494

مہاتیر محمد کا انٹرنیشنل این جی اوز کی تنقید پر سخت رد عمل

ملائیشیا اسرائیل کے لیے نو گو ایریا رہے گا
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کی تنقید پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اسرائیل کے لیے نو گو ایریا رہے گا۔
مہاتیر محمد کا انٹرنیشنل این جی اوز کی تنقید پر سخت رد عمل
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کی تنقید پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اسرائیل کے لیے نو گو ایریا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں 29 جولائی سے ہونے والی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی بھی اسرائیلی کھلاڑی کو شرکت کی اجازت نہ دینے پر انٹرنیشنل این جی اوز کی جانب سے ملائیشیا پر تنقید کی گئی تھی، جس کے جواب میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا کا قانون اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا اور اسرائیل کے لیے ملائیشیا کے قوانین میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جو مقبوضہ فلسطین میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی این جی او کو نظر نہیں آتا۔ نہتے نوجوانوں، بوڑھوں بچوں اور عورتوں کو جس طرح شہید کیا جا رہا ہے اس صورت حال پر ملائیشیا کا دو ٹوک مؤقف ہے۔ اسرائیلی شہریت کے حامل باشندوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

خیال رہے کہ ملائیشیا ان اسلامی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ پر ملک میں داخلے کی پابندی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdnk0soyt0no6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ