تاریخ شائع کریں2019 15 January گھنٹہ 17:36
خبر کا کوڈ : 395492

ایمرجنسی نافذ کرنے کا پورا اختیار ہے لیکن فی الحال کچھ نہیں سوچا

امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے معاملے پر کہا
امریکی صدرٹرمپ نے پیر اور منگل کی درمیانی رات ریاست لوئیزیانا کے دورے پر روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے پاس ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا پورا اختیار ہے لیکن فی الحال میں نے اس کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے
ایمرجنسی نافذ کرنے کا پورا اختیار ہے لیکن فی الحال کچھ نہیں سوچا
امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے معاملے پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپنی دھمکی سے پسپائی اختیار کرلی ہے

امریکی صدرٹرمپ نے پیر اور منگل کی درمیانی رات ریاست لوئیزیانا کے دورے پر روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے پاس ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا پورا اختیار ہے لیکن فی الحال میں نے اس کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے -

ٹرمپ نے ریپبلیکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسی گراہم کی جانب سے وقتی طور پر حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا -
سینیٹر لنڈسی گراہم نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ سے کہا تھاکہ وہ حکومتی شٹ ڈاؤن کو وقتی طور پر ختم کردیں تاکہ ریپبلیکن اراکین کانگریس میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے مسئلے پر کسی اتفاق رائے تک پہنچ سکیں - میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے پانچ ارب سات سو ملین ڈالر کے بجٹ کی منظوری کی درخواست پر ڈیموکریٹس اراکین کانگریس کی مخالفت کے بعد ٹرمپ نے پچھلے تین ہفتے سے زائد عرصے سے حکومتی شٹ ڈاؤن کررکھا ہے
https://taghribnews.com/vdcb9sbf5rhb9ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ