تاریخ شائع کریں2019 14 January گھنٹہ 01:57
خبر کا کوڈ : 394879

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عراق روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں، آج بروز اتوار عراق روانہ ہوں گے
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عراق روانہ ہوگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں، آج بروز اتوار عراق روانہ ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے وفد میں ملک کے درجنوں نجی اور سرکاری کمپنیوں کے اعلی نمائندے بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ، عراق کے شہرکربلا اور سلیمانیہ میں منعقد ہونے والی مشترکہ تجارتی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں توانائی اور ٹرانزٹ سمیت دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ امور پر بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستانی دانشوروں کی نشست، ایران اور ھند اقتصادی فورم اور رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں بھی شرکت کی تھی.
https://taghribnews.com/vdcjaxethuqehoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ