تاریخ شائع کریں2019 12 January گھنٹہ 14:33
خبر کا کوڈ : 394503

ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں

رہبر ان‍قلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا
طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کے ترپن ویں سالانہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں
ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں
رہبر ان‍قلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ترقی و پیشرفت اور بیرونی وابستگی سے نجات کی خاطر کیے جانے والے ہر اقدام کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دیا ہے۔

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقدہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کے ترپن ویں سالانہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں۔
 آپ نے فرمایا کہ ہم سب کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ توفیق الہی کے نتیجے میں آج فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلموں کا عظیم کارواں اسلامی جمہوریہ ایران میں بڑے بڑے کاموں میں سرگرم ہے اور اپنے وطن میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ میں خدمات انجام دینے کی لذت پوری طرح سے محسوس کر رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ طالبعلموں کو دنیا میں ہر جگہ اس بات کا موقع ملے گا کہ وہ مومن اور خدمت کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اغیار سے مکمل بے نیاز کریں اور اگر یہ کام، نیک نیتی اور خدا کی خاطر انجام دیا جائے تو جہاد فی سبیل اللہ ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کا ترپن واں سالانہ اجلاس ہفتے کے روز جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcdzo0ssyt0nk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ