تاریخ شائع کریں2019 12 January گھنٹہ 14:12
خبر کا کوڈ : 394483

دمشق ایئرپورٹ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری

جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل رات دمشق ایئرپورٹ پر حملہ کیا
اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ایئرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس سے اس گودام کو نقصان پہنچا
دمشق ایئرپورٹ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری
شام کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل رات دمشق ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ایئرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس سے اس گودام کو نقصان پہنچا۔

شام کے فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ بھی کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 25 دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر میزائلی حملہ کیا تھا جس میں 3 شامی فوجی زخمی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcaaynee49noy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ