تاریخ شائع کریں2018 19 December گھنٹہ 20:26
خبر کا کوڈ : 388136

امریکہ کو پابندیوں اور دباؤ کے حربوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے
امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی سامراجی کا محاذ پابندیوں اور دباؤں میں اضافہ کر کے ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
امریکہ کو پابندیوں اور دباؤ کے حربوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں اور دباؤ کے حربے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔

علی شمخانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی سامراجی کا محاذ پابندیوں اور دباؤں میں اضافہ کر کے ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی سے واضح ہو گیا ہے کہ واشنگٹن بغیر کسی بہانے کے بھی عالمی قوانین اور معاہدوں کو پامال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔
اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے امریکی پابندیوں اور دباؤ کے مقابلے میں قومی سطح پر ہوشیاری، دانشمندی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcipvapqt1avz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ