تاریخ شائع کریں2018 19 December گھنٹہ 20:17
خبر کا کوڈ : 388134

ایٹمی معاہدے سے علیحدگی امریکہ کی تاریخی غلطی ہے

ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر نے کہا ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے غاصب صیہونیوں، امریکہ میں موجود منافقین اور علاقے کے بعض ملکوں کے اکسانے پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
ایٹمی معاہدے سے علیحدگی امریکہ کی تاریخی غلطی ہے
ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر کے اسٹریٹیجک غلطی کی ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے بدھ کے روز تہران میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غاصب صیہونیوں، امریکہ میں موجود منافقین اور علاقے کے بعض ملکوں کے اکسانے پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دیگر ملکوں کو استقامت کا درس دیا ہے اور غاصب صیہونی حکومت اور دہشت گرد، استقامت کے محور کا ہرگز مقابلہ نہیں کر سکتے۔
ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر نے علاقے میں ایران کے برتر علمی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران سائنسی، معنوی، ثقافتی، اقتصادی اور تمدن ساز طاقت کی حیثیت سے بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgw79wtak97q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ