تاریخ شائع کریں2018 19 December گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 388034

امریکہ کے تعاون سے خطے میں دہشت گردی پھیل رہی ہے

ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے کہا ہے
ایرانی پارلیمینٹ مجلس شورائے اسلامی میں بیان دیتے ہوئے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے دہشت گردوں کو ٹریننگ سینٹر بھی بنا کر دیئے ہیں اور وہ اسلحے بھی فراہم کر رہا ہے۔
امریکہ کے تعاون سے خطے میں دہشت گردی پھیل رہی ہے
ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جاسوسی ادارے امریکہ کے تعاون سے خطے میں دہشت گرد گروہوں کو منظم کر رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمینٹ مجلس شورائے اسلامی میں بیان دیتے ہوئے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے دہشت گردوں کو ٹریننگ سینٹر بھی بنا کر دیئے ہیں اور وہ اسلحے بھی فراہم کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے بتایا کہ دہشت گردوں کو اسلحہ چلانے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جینس تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ کس طرح سے کسی ملک کے خفیہ اداروں کی نظروں سے خود کو بچا سکتے ہیں۔
سید محمود علوی نے کسی ملک کا نام لیے بغیر بتایا کہ بعض پڑوسی ملکوں حتی دور دراز کے ملکوں کے خفیہ ادارے بھی ایران کے خلاف سرگرم ہیں اور دہشت گرد گروہوں کی مالی حمایت کے علاوہ انہیں تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹیجک منصوبہ بندی کرلی ہے اور ہم کسی کو بھی اپنی سلامتی میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfmcdmjw6dcxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ