تاریخ شائع کریں2018 19 December گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 388014

کوئی بھی چین کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا

چینی صدر شی چن پنگ نے کہا
صدر شی چن پنگ نے مزید کہا کہ چین پر کوئی حکم نہیں چلا سکتا، چین خوب جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے، چینی حکومت اپنی اصلاحات جاری رکھے گی جس سے عوام کے لیے سہولت اور آسانیاں پیدا کی جا سکیں گی
کوئی بھی چین کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا
چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ کوئی بھی عالمی قوت چین کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کے چالیس سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو نہ تو حق حاصل ہے نہ ہی اتنی جرات ہے کہ ہم پر اپنی مرضی مسلط کرسکے۔

صدر شی چن پنگ نے مزید کہا کہ چین پر کوئی حکم نہیں چلا سکتا، چین خوب جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے، چینی حکومت اپنی اصلاحات جاری رکھے گی جس سے عوام کے لیے سہولت اور آسانیاں پیدا کی جا سکیں گی۔  ہمیں معاشی جنگ سے نہ دھمکایا جائے اس لئے کہ آج دنیا بھر میں دور تک چین کا کوئی مقابل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چینی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب امریکا اور چین کے درمیان تجارتی اور سفارتی معاملات پر شدید اختلافات موجود ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdfj0soyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ