تاریخ شائع کریں2018 19 December گھنٹہ 13:41
خبر کا کوڈ : 387991

جرمنی نے یمن کے خلاف جنگ میں اسلحہ کی ترسیل بند کردی

سعودی عرب کے لئے جرمنی کے ہتھیاروں کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی
حکومت جرمنی کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کے علاوہ اسلحہ سپلائی کے پہلے کے تمام لائسنس بھی منسوخ کر دیئے گئے۔
جرمنی نے یمن کے خلاف جنگ میں اسلحہ کی ترسیل بند کردی
حکومت جرمنی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے لئے جرمنی کے ہتھیاروں کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی۔

حکومت جرمنی کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کے علاوہ اسلحہ سپلائی کے پہلے کے تمام لائسنس بھی منسوخ کر دیئے گئے۔
اس ترجمان نے یمن میں فائر بند کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فائربندی پر مکمل طور پر عمل درآمد سے بحران میں مبتلا دسیوں لاکھ یمنی شہریوں کو مدد پہنچانے کی راہ ہموار ہو گی۔
اس سے قبل یورپی پارلیمنٹ نے یمن کے خلاف برسرپیکار سعودی عرب کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔
پینتالیس ماہ سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
اقوام متحدہ نے یمن کی موجودہ صورت حال کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgyu9wqak97y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ